بھٹکل:10/جولائی (ایس اؤنیوز)دنیا میں پیدا ہونے والے ہرا نسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سکون وچین کی زندگی گزارے ، لیکن سچائی یہ ہے کہ انسان سکھ چین کےپیچھے پڑکر اپنی انسانیت کو بھول جاتاہے۔عقل ہمارے عمل کے مطابق کا م کرتی ہے ، دل نامی ہمالہ جیسے وسیع غار کا روزانہ احتساب کریں گے تو نیک بنیں گے اور روشنی سے آشنا ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دھرمستھل اجیرے کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی نےکیا۔ وہ یہاں شری رام اکشھتر میں بھگتوں کی طرف سے منعقدہ ’’گروپورنیما‘‘پروگرام میں مذہبی بیان دے رہے تھے۔
انسان خواہشات ، دھن دولت اور شہرت سے جکڑا ہواہے ، اپنے بھگوان کو بھول گیا ہے ، ہمارا دھرم ہمارے لئے اعلیٰ و ارفع اسی وقت ہوسکتاہے جب ہم اس دھرم کا شعوررکھتے ہوں، دوسرے مذاہب سے نفرت کئے بغیر رواداری کا جذبہ رکھتے ہوں۔ سچائی اور مذہب بھگوان کی مدد سے ہی صحیح راستے کی طرف لے جاتے ہیں۔
مندر کے تکارام نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ کرشنپا پجاری نے نظامت کی۔ بنگلورو کے ویدمورتی لکشمی پتی نے مذہبی رسومات کو انجام دیا۔ ٹرسٹی موظف ایس پی پتامبر ہزارے ، موہن اجوڑی ، بھگیرتھ ، سوچیتا بھنگیر، بابو امین ، جے این نائک، بھٹکل کےسابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل نامدھاری سماج سنگھ کے مدھوکیشور نائک، ڈی بی نائک، شری دھر نائک، گوند نائک، ایشور نائک، کمٹہ کے سورج سونی ، ایم جی نائک، ہوناور کے وامن نائک سمیت اُڈپی ، منگلورو اور اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات سے تشریف لائے ہزاروں بھگت پروگرام میں شریک تھے۔